ڈیرہ اسماعیل خان، مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 8افراد جاں بحق، درجنوں زخمی 

ڈیرہ اسماعیل خان، مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 8افراد جاں بحق، درجنوں زخمی 

  



ڈیرہ اسماعیل خان/اسلام آباد (آئی این پی)ڈیرہ اسماعیل خان کہیری کے مقام پر کراچی سے مردان جانے والی مسافر بس کا ٹرک سے تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں 8افرادجاں بحق اور20سے زائدزخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق اورزخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پردکھ اورافسوس کااظہار کیا،متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدر دی اور غم زدہ خاندانوں کے صبرکی دعاکی۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ افسران کو زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی آئی خان/حادثہ

مزید : صفحہ اول