آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات، نیب نے شریف فیملی کی کئی انڈسٹریز منجمد کر دیں 

    آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات، نیب نے شریف فیملی کی کئی انڈسٹریز منجمد ...

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) شریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ودیگرکیسزکی تحقیقات میں نیاموڑ آگیا، نیب لاہور نے مختلف انڈسٹر یز کومنجمدکرنے کیاحکامات جاری کردیے۔نجی ٹی وی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات و دیگر مقدمات کی تحقیقات کے دوران نیب نے شریف خاندان کیخلاف مزید گھیراتنگ کردیاہے۔ڈی جی نیب لاہورنے مختلف انڈسٹریز کومنجمدکرنے کے احکامات جاری کردیے اور ان احکامات پر فوری عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔نیب کی جانب سے منجمد کی جانیوالی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ،رمضان انرجی، شریف ڈیری، کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العربیہ، شریف ملک پروڈکٹس شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے منجمد صنعتوں میں شریف فیڈملز، رمضا ن شوگرملزاورشریف پولٹری بھی شامل ہے۔ مستقبل میں شہبازشریف،حمزہ،سلمان اورنصرت شہبازمنافع کے حقدارنہیں ہونگے،اس حوا لے سے نیب نے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستان، شریف خاندان کے افراد کے علاوہ ان کے فنانشل ایڈوائزرکوبھی احکامات جاری کردیے۔

شریف فیملی انڈسٹریز

مزید : صفحہ اول