شا ہ محمود قریشی سے ملکہ میکسمہ کی ملاقات

شا ہ محمود قریشی سے ملکہ میکسمہ کی ملاقات

  



اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نیدرلینڈ کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،بہت سی ڈچ کمپنیاں پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاروبار کر رہی ہیں،ہماری حکومت سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ پیر کو نیدرلینڈ کی ملکہ میکسمہ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہا ں پر وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ آمد پر نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیمہ کا خیر مقدم کیا،ملکہ میکسیمہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں  پاکستان میں عوام کی اقتصادی بحالی اور سماجی معاشی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ ء خیال  کیا گیا۔ اس موقع پر  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا آج دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت ایک پرامن ملک کے طور پر ہو رہی ہے،برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ ء   پاکستان کے بعد نیدرلینڈ کی ملکہ مکسیمہ کی پاکستان آمد پاکستان کے مثبت تشخص کا اظہار ہے، پاکستان  نیدرلینڈ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا بہت سی ڈچ کمپنیاں پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاروبار کر رہی ہیں،اقتصادی اور ثقافتی سفارت کاری کو بروئے کار لا کر دنیا کی توجہ پاکستان میں کاروبار اور سیاحت کے میسر مواقعوں کی طرف دلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا  ہماری حکومت سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے یورپ میں اسلاموفوبیا اور مذہبی منافرت کے حالیہ واقعات پر پاکستان کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ  ان واقعات سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ملاقات میں  نیدرلینڈ کی ملکہ مکسیمہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خارجہ کو پاکستان میں دیرپا اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔واضح رہے کہ ملکہ میکسمہ، پاکستان کا یہ تین روزہ دورہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی برائے اقتصادی ترقی کے طور پر کر رہی ہیں۔

پاکستان اور نیدرلینڈ 

مزید : صفحہ اول