جنرل باجوہ سے کمانڈر قطری امیری گارڈ کی ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

جنرل باجوہ سے کمانڈر قطری امیری گارڈ کی ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

  



راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطری امیری گارڈ ھذا بن خلیل محمد الشھوانی نے  ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور،سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر باجوہ سے کمانڈر قطری امیری گارڈ ھذا بن خلیل محمد الشھوانی نے جی ایچ کیومیں ملاقات کی۔ جس میں کمانڈر قطری امیری گارڈ نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاک قطردفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

جنرل باجوہ 

مزید : صفحہ اول