انسداد عسکریت پسندی کی آڑ  میں مقبوضہ کشمیرپر بھارتی بحریہ اور فضائیہ کے خصوصی دستے تعینات

      انسداد عسکریت پسندی کی آڑ  میں مقبوضہ کشمیرپر بھارتی بحریہ اور فضائیہ ...

  



سرینگر(آن لائن) بھارت نے مقبوضہ وادی کشمیر میں فوج کے بعد بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے خصوصی دستے بھی تعینات کر دیئے۔ان فوجی دستوں میں وادی کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز (خصوصی فورسز)، بحریہ کے میرین کمانڈوز (مارکوز)اور بھارتی فضائیہ کے گیروڈ کو تعینات کیا گیا ہے۔وزارت دفاع کے آرمڈ فورسز اسپیشل آپریشنز ڈویژن (اے ایف ایس او ڈی)کے تحت خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں جو بھارتی فوج کے میجر جنرل کے ماتحت ہیں۔سرینگر شہر کے آس پاس کے علاقوں میں یہ دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ مارکوز کمانڈوز وولر جھیل کے علاقے اور اس کے آس پاس میں تعینات ہیں جبکہ گیروڈ کی ٹیمیں لولاب کے علاقے اور حاجن میں بھی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مشترکہ خصوصی فوجیوں کی شمولیت پہلے ہی شروع ہوچکی ہے کیونکہ آرمی پیرا(ایس ایف)کے عناصر کو پہلے ہی اس علاقے میں شامل کیا جا چکا ہے جو عسکریت پسندی کا ایک مرکز سمجھا جاتا ہے۔فوجی دستے علاقے میں موجودہ بھارتی فوج کے راشٹریہ رائفلز یونٹ کیساتھ مل کر آپر یشن کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : صفحہ اول