مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے، فیصل واوڈا

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے، فیصل واوڈا

  



 راولپنڈی (آئی این پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈانے کہا ہے کہ مریم نواز کا ٹوئٹر خاموش ہے، سنا ہے وہ بھی ایوارڈ وننگ بیمار ہیں، یہ دماغی، سیاسی یا طبی بیمار ہیں، وقت ہی بتائے گا،مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے لکھ کردے سکتے ہیں،نوازشریف پہلا مریض تھا جس کی سیکنڈ سیکنڈ کی خبر آرہی تھی، لندن گئے تو اب کوئی رپورٹ ہی نہیں آرہی، انہیں زبردست بیماری ہے اقتدار میں سٹریچر سے اترکر کھڑے ہو جاتے ہیں جیسے ہی اقتدار سے جاتے ہیں تندرست آدمی بھی بیمار ہو جاتا ہے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈانے کہا کہ مریم نواز کا ٹوئٹر خاموش ہے، سنا ہے وہ بھی ایوارڈ وننگ بیمار ہیں، یہ دماغی، سیاسی یا طبی بیمار ہیں، وقت ہی بتائے گا،مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے لکھ کردے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتاہے نواز شریف کے طیارے میں نرس ائیر ہوسٹس کے یونیفارم میں تھی، طیارے میں پہلی مرتبہ شوگر کے مریض کو انگور کھاتے ہوئے دیکھا، احسن اقبال نے گھبرا کر کسی اور طیارے کے آپریشن تھیٹر کی تصویر میڈیا میں دی۔

فیصل واوڈا

مزید : صفحہ اول