نواز شریف کو حاضری سے استثنی، 5افرا د کو گواہ بنانے کی درخواست پر نیب کی مخالفت

  نواز شریف کو حاضری سے استثنی، 5افرا د کو گواہ بنانے کی درخواست پر نیب کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی پانچ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی نیب نے مخالفت کر دی، جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا، سابق وزیراعظم کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی میں زیر سماعت گیارہ ماہ پرانے نیب ریفرنسز کو گزرنے کو ہے جبکہ آج دوران میں دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ممکن ہے کہ دو ہفتے بعد ڈویژن بنچ کی تشکیل تبدیل ہو جائے، بولے آئندہ سماعت پر پہلے متفرق درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے نواز شریف کی حاضری اے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی،وسری جانب نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی پانچ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست پر نیب نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ جمع کرا دیا۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانچوں افراد کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں،  اضافی شواہد پیش کرنے کی کوئی نظیر نہیں، نیب نے جواب میں کہا کہ فرانزک ماہرین کا یہاں زیر التوا معاملے سے کوئی تعلق نہیں بنتا، ناصر بٹ اس کیس میں فریق ہی نہیں ہیں۔
العزیزیہ ریفرنس کیس 

مزید :

صفحہ اول -