پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی آج سے روزانہ سماعت

     پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی آج سے روزانہ سماعت

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت آج سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) اثاثوں کی تحقیقات کرنیوالی سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت آج سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں پارٹیوں کے عہدیداروں کو بھی آج طلب کیا ہے جو فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والی سکروٹنی کمیشن کے سامنے پیش ہونگے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں حکومت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کئی جماعتوں کے فنڈنگ کیس ایک ساتھ سننے کی درخواست تاخیری حربہ ہوگا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر ندیم قاسم کا کہنا ہے ایک ساتھ تین جماعتوں کا کیس نہیں دیکھا جاسکتا۔

غیر ملکی فنڈنگ کیس

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے الیکشن کمیشن میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق کیخلاف درخواست جمع کرا دی، جس میں کہا گیا حکومت ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دبا ڈال رہی ہے، فردوس کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے۔معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کیساتھ لگایا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیاسے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات شروع کردئیے، فردوس عاشق اعوان نے کہا دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے۔جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرانے بیانات دیکرالیکشن کمیشن پردباڈالنے کی کوشش کی۔

مسلم لیگ کی درخواست

مزید : صفحہ اول