اے پی سی کی کامیابی اور اسکانتیجہ خیز ہونا یقینی

  اے پی سی کی کامیابی اور اسکانتیجہ خیز ہونا یقینی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے جس طرح سے ہمارا دھرنا کامیابی حاصل کر چکا،ٹھیک اسی طرح سے اپوزیشن کی اے پی سی کامیاب ہی نہیں بلکہ نتیجہ خیز بھی ثابت ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق رائے اور اس اے پی سی میں بھرپور شرکت کرنا ہی اس کی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی یہ خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو گی کہ اپوزیشن خدا نخواستہ کسی ایشو پر تقسیم کا شکار ہے ایسا ہرگز نہیں، اب تک ہم نے جو بھی احتجاجی تحریک کے مراحل طے کئے ہیں اس میں اپوزیشن کی مشاورت و شمولیت رہی،اور اب بھی ہم مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں گے، تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر ہی دم لے گی۔
حافظ حسین

مزید :

صفحہ اول -