اپوزیشن کی خود کو زندہ رکھنے کیلئے ہر کوشش ناکام

اپوزیشن کی خود کو زندہ رکھنے کیلئے ہر کوشش ناکام

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی نے کہا ہے پہلے اسلام آباد دھرنے کی ناکامی اور پھر دھرنوں میں ملک گیر ناکامی حاصل کرنے کے بعد اپو ز یشن نے پھر خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے اب اے پی سی بلا لی ہے لیکن ان کی یہ اے پی سی بھی ایک فلاپ شو ثابت ہو گی، اس کا کوئی بھی نتیجہ سامنے نہیں آئے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان بار بار عوام کو یہ بتا چکے ہیں جب بھی اپوزیشن سے ان کی لوٹ مار کا حساب مانگا جائے گا تو یہ سب اپنی لوٹ مار کا مال بچانے کیلئے حکومت کیخلاف اکھٹے ہو جائیں گے، آج اے پی سی کی شکل میں یہ وہی کچھ کررہے ہیں،یہ جتنے مرضی اتحاد بنا لیں صفر جمع صفر ہی ثابت ہوں گے۔

صداقت عباسی

مزید : صفحہ اول