اپوزیشن کے اب تک کے تمام اقدامات کامیاب

اپوزیشن کے اب تک کے تمام اقدامات کامیاب

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی اے پی سی ہو یا پھر رہبر کمیٹی کے اجلاس،وہ سب کے سب نتیجہ خیز ثابت ہو ئے ہیں اور اس میں شامل ہر اپوزیشن جماعت کے رہنما نے نہ صرف اپنی رائے کا کھل کراظہار کیا بلکہ ہم کوشش کرتے ہیں ہر فیصلہ متفقہ ہو۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جہاں تک دھرنوں کی سیاست کا تعلق ہے تو پیپلز پارٹی شروع دن سے دھرنوں کی سیاست کی مخالف رہی ہے اور اب بھی ہم کسی بھی دھرنے کی حمایت نہیں کریں گے، البتہ ہم چاہتے ہیں جلسے جلوس کرکے حکومت کیخلاف دباؤ بڑھایا اور حکومت مخالف جاری عوامی رابطہ میں مزید تیزی لائی جائے۔

فرحت بابر

مزید : صفحہ اول