اے پی سی سے متعلق حکومتی بیانات بوکھلاہٹ

اے پی سی سے متعلق حکومتی بیانات بوکھلاہٹ

  



اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی کو ناکام قرار دینے کا بیان دیکر حکومت زیادہ دیر تک اقتدار پر مزید قائم نہیں رہ سکتی، یہ اے پی سی کی کامیابی کا نتیجہ ہے کہ آج حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں،حکمران ادھر ادھر کے بیانات دیکر اپنی جان نہیں چھڑا سکتے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا یہ کامیاب دھرنے کا نتیجہ تھا کہ جتنے دن دھرنا جاری رہا اتنے دن حکومت کی راتون کی نیندیں حرام رہیں اور اب ہماری اے پی سی کے انعقاد کے اعلان سے بھی حکومت بو کھلا ہٹ کا شکار ہے پہلے بھی اے پی سی میں مشترکہ فیصلوں سے آگے بڑھے ہیں اور اب بھی جو فیصلے سامنے آئیں گے وہ مشترکہ ہوں گے۔

میاں افتخار

مزید : صفحہ اول