حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن کی کامیابی کی دلیل

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن کی کامیابی کی دلیل

  



پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے صدر مسلم لیگ(ن) شہبا ز شریف کا تشکیل کردہ وفد اے پی سی میں بھرپور شرکت کرے گا، اپنا موقف اے پی سی کے شرکاء کے سامنے رکھے گا۔جے یو آئی کا اسلام آباد کا دھرنا کامیاب تھا توحکومت کو ان سے بات چیت کی ضرورت پیش آئی تھی، متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی ماضی میں بھی نتیجہ خیز رہی اور اب بھی نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا اگر جے یو آئی کے دھرنے ناکام تھے توپھر حکومت نے اپنی ایک اعلی سطحی کمیٹی ان کیساتھ مذاکرت کیلئے کیوں تشکیل دی تھی،در حقیقت اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور اے پی سی نے حکومت کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،متحدہ اپوزیشن کے تقسیم ہونے کی خبروں کی حکومتی خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو گی۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول