چوتھی نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

چوتھی نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)چوتھا نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ء کی افتتاحی تقریب ہوئی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصو صی سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر پنجاب افضال شریف، نائب صدر پی ٹی ایف محمد ہارون، رافم گروپ کے اسسٹنٹ مینجر مارکیٹنگ ملک نعمان اورکھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مینز سنگلز کے پری کوارٹرفائنلز میں عقیل خان نے ایاز خان کو 6-2, 6-1 سے، مزمل مرتضیٰ نے فیضان فیاض کو 6-0, 6-1 سے، محمد عابد نے احمد بابر کو 7-5, 6-1 سے، مدثر مرتضیٰ نے احمد کامل کو 6-2, 6-4 سے، ہیرا عاشق نے ثاقب حیات کو 6-1, 6-1 سے، شہزاد خان نے ابراہم عمر کو 6-0, 6-2 سے، احمد چودھری نے اعجاز خان کو 6-0, 6-2 سے ہرا دیا۔ لیڈیز سنگل پری کوارٹرفائنلز میں سارہ محبوب نے ملیحہ خالد کو 6-0, 6-2 سے، اوشنا سہیل نے زنیرا طارق کو 6-0, 6-0 سے، ایشا جواد نے زہرا سلمان کو 6-0, 6-0 سے، مریم مرزا نے مریم شاہد کو 6-0, 6-0 سے، شمرہ دراب نے خدیجہ شفیق کو 6-0, 6-0 سے، نور ملک نے استفیلہ عارف کو 6-1, 6-1 سے ہرا دیا۔ انڈر 18 بوائز فرسٹ راؤنڈ میں اشیش کمار نے احتشا م عارف کو 6-0, 6-0 سے، کامران خان نے زین غفور کو 6-2, 6-1 سے، سیف العزیز نے انعام عارف کو 6-1,6-2 سے ہرایا۔

، افہام رانا نے موسیٰ ہارون کو 6-1, 6-3 سے، عبدالحنان خان نے یحییٰ موسیٰ کو 6-0, 6-0 سے، پربت کمار نے احمد عدنان کو 6-2, 6-2 سے، شاہیل دراب نے کاشان عمر کو 6-2, 4-6, 12-10 سے ہرا دیا۔ سینئرز35 پلس میں طلحہ وحید اور عقیل خان نے رانا ہمایوں اور زوہیب رضا کو 6-0, 6-0 سے، اسرار اور شاہد آفریدی نے حادی حسین اور حیدر علی خان کو 6-3, 6-0 سے، شہریارسلامت اور علی اسد نے عاشر علی خان اورفیاض خان کو 2-6, 6-3, 10-7 سے ہرا دیا۔ انڈر 12 بوائز کے پہلے راؤنڈ میں حسنین علی رضوان نے حاشر احمد عالم کو 4-1, 4-0 سے، تیمور خان نے شہنشاہ کو 4-1, 2-4, 4-2 سے، اسد زمان نے منیب مجید کو 4-0, 4-0 سے، حارم رسول نے طلحہ تارڑ کو 4-2, 4-1 سے ہرایا۔

، زیرک مصطفی نے عیسیٰ بلال کو 4-2, 4-1 سے، امیر مزاری نے حارث باجوہ کو 4-0, 4-0 سے، حیدر علی رضوان نے اسماعیل آفتاب کو 4-0, 4-0 سے، عمر جواد نے راجہ مصطفی کو 4-0, 4-0 سے، عبداللہ سجاد واہلہ نے یشار تارڑ کو 4-2, 2-4, 4-1 سے ہرا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی