لاہور پولو کلب میں چیمپئن شپ 2019ء آج شروع ہوگی

لاہور پولو کلب میں چیمپئن شپ 2019ء آج شروع ہوگی

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان پولو کلب برائے لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2019ء آج سے شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ دس ٹاپ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ صدر لاہور پولو کلب نے ہمدان کے سی ای او کمال ناصر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جو پولوکے کھیل کو ہر سال سپانسر کرتے ہیں۔ پول اے میں پلانٹیم ہومز /اولمپیاء، ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی ایس اینڈ /گارڈ گروپ، ماسٹر پینٹس، بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل اور پی بی جی /ایس اینڈ آر شامل ہیں۔

 گروپ بی میں باڑیز، سامبا بینک، ڈائمنڈ پینٹس، اے او ایس پولو ٹیم اور ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 26 نومبر آج بروز منگل کو دو میچ ہوں گے، پہلا میچ دوپہر دو بجے پلاٹنٹیم ہومز /اولمپیاء اورڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی /گارڈ گروپ کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دوپہر تین بجے باڑیز اور سامبا بینک کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ بدھ 27 نومبر کو دوپہر دو بجے پلانٹیم ہومز /اولمپیاء کامقابلہ ماسٹر پینٹس کے ساتھ دوپہر تین بجے اے او ایس پول ٹیم کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک کے ساتھ ہوگا۔ جمعرات 28 نومبر کو تین میچز کھیلے جائیں گے دوپہر ایک بجے بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کا مقابلہ پی بی جی /ایس اینڈ آر، دوپہر دو بجے ڈیسکون کنسٹرکشن /گارڈ گروپ کا مقابلہ ماسٹر پینٹس کے ساتھ سہ پہر تین بجے باڑیز کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا۔ جمعتہ المبارک کو 29 نومبر کو دوپہر دو بجے پلانٹیم ہومز/اولمپیاء کا مقابلہ بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل سے جبکہ دوپہر تین بجے سامبا بینک کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے ہوگا۔ہفتہ 30 نومبر کو دوپہر دو بجے ماسٹر پینٹس کا مقابلہ پی بی جی /ایس اینڈ آر سے دوپہر تین بجے باڑیز کا مقابلہ اے او ایس پولو سے ہوگا۔ اتوار یکم دسمبر کو دوپہر دو بجے سامبا بینک کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے جبکہ سہ پہر تین بجے گارڈ گروپ/ڈیسکون کنسٹرکشن کا مقابلہ بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل سے ہوگا۔ منگل اور بدھ کو تین تین میچز جبکہ جمعہ کو ایک میچ ہوگا۔ جمعہ کو دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ اتوار کو سب سڈری اور مین فائنل کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی