سرور محمود کا ایزد سید کے ویسٹ زون سے الیکشن لڑنے کا خیر مقدم

سرور محمود کا ایزد سید کے ویسٹ زون سے الیکشن لڑنے کا خیر مقدم

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کلب کرکٹ آرگنائزر ملک سرور محمود نے ایزد سید کے ویسٹ زون سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور ویسٹ زون میں کرکٹ کی بہتری کے لیے خوش آئندقرار دیا ہے ملک سرور محمود کا کہنا ہے ایزد سید نے بطور ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ پی سی بی بھی انتہائی گراں قدر خدمات سرانجام دے رکھی ہیں وہ بحثیت ایڈوائزرٹو چیرمین پی سی بی برائے سکول و کلب کرکٹ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں پی سی بی میں کلب کرکٹ اور سکول کرکٹ کے انعقاد کا سہرا بھی ایزد حسین سید کے سر ہے ملک سرور محمود کا مزید کہنا ہے کہ ایزد سید ماضی میں لاہور ریجن کی عبوری کمیٹی کے سربراہ کے طورپر ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں ان کے دور میں لاہور نے قومی ٹی ٹوئنٹی، انڈر 19ون ڈے اور تھری ڈے ٹورنامنٹ اور قائد اعظم ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اس کے علاوہ ان کی منتخب کردہ لاہور لائنز نے چیمپینز لیگ انڈیا میں بھی شرکت کی تھی جس میں لاہور لائنز نے نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ملک سرور نے امید ظاہر کی کہ ایزد سید ویسٹ زون میں کلب کرکٹ میں پائی جانے والی محرومیوں کو دور کریں گے۔

ور کلب کرکٹ اور کرکٹ آرگنائزرکی بہتری کے لیے ماضی کی طرح اب بھی بھر پور اقدامات اٹھائیں گے ملک سرور محمود کا کہنا ہے کہ شاہ ریز روکھڑی اور ایزد سید دو ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے لاہور کی کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت کام کیا ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے لاہور کے تینوں زون ان سے گہری وابستگی رکھتے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی