پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ ایڈلیڈ میں کھیلا جائیگا 

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ ایڈلیڈ میں کھیلا جائیگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈلیڈ(آئی این پی) قومی ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز برابر کرنے کے لیے 29نومبر سے میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ایڈلیڈ میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم پچھلے میچ میں کی جانے والی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہے، ٹیم ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تیاری کا آغاز (آج)منگل سے کرے گی۔مصباح کی کوچنگ میں مسلسل شکستوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد بدقسمتی سے ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، سری لنکا کے خلاف ہوم گراونڈ میں بھی پاکستان کو شکست کا مزا چکھنا پڑا تھا۔جبکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 5 رنز سے ہرا دیا تھا، البتہ ٹیم کم بیک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اگلا میچ ایڈلیڈ میں پنک بال سے ہوگا، پاکستان کو حکمت عملی بدلنی ہوگی ورنہ میچ کے ساتھ سیریز بھی ہاتھ سے جائے گی، ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوں گی اس سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔