کمر تکلیف کا شکار فاسٹ بولر حسن علی ابھی تک فٹ نہ ہوسکے

کمر تکلیف کا شکار فاسٹ بولر حسن علی ابھی تک فٹ نہ ہوسکے

  



 لاہور(آئی این پی) فاسٹ بولر حسن علی کمر تکلیف کے باعث ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔کمر تکلیف کا شکار فاسٹ بولر حسن علی ابھی تک میچ فٹنس نہیں پاسکے، قائد اعظم ٹرافی میں حسن علی سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہیں جو قائداعظم ٹرافی کے رانڈ میچ میں کے پی کے خلاف کراچی میں مدمقابل ہے۔ حسن علی کو 100فیصد فٹ نہ ہونے کی وجہ سے سنٹرل پنجاب  کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایاگیا۔پی سی بی ترجمان نے حسن علی کے مکمل فٹ نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی ٹیم فزیو کے ساتھ ری ہیب پروگرام میں شریک ہیں اور خود کو میچ فٹ کرنے کے لیے فزیو کی ہدایات کے مطابق ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن کرلیاہے۔ فاسٹ بولر اس سے پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پلان کے تحت ٹریننگ بھی کرتے رہے ہیں۔امید ہے کہ ٹرافی کے اگلے رؤانڈ میں حسن علی 100فی صد فٹ ہوکر ٹیم انتظامیہ کے اعتماد پر پورا اترسکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے لیکن وہ ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں، ٹیم کے فزیو کے ساتھ وہ ری ہیب کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ 100فیصد فٹنس کے بعد وہ آئندہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے

مزید : کھیل اور کھلاڑی