آل پاکستان جونیئر سکواش  چمپئن 2 دسمبر سے شروع ہوگی

آل پاکستان جونیئر سکواش  چمپئن 2 دسمبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(این این آئی)آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ 2 سے 7 دسمبر تک پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چمپئن شپ کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چمپئن شپ میں انڈر15 اور انڈر17 کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے کوالیفائنگ راؤنڈ دو سے تین دسمبر تک منعقد ہوگا جبکہ مین راؤنڈ چار سے سات دسمبر تک منعقد ہوگا جس کے لئے انعامی رقم دو لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں سکواش لیجنڈ قمرزمان نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 32 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ مین راؤنڈ میں 16 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
جس میں گیارہ کھلاڑی براہ راست‘ایک وائلڈ کارڈ اور چار کوالیفائنگ راؤنڈ سے کھلاڑی شامل ہو ں گے۔