قومی انڈر16 ٹورنامنٹ، ناردرن کے 251 رنز،سنٹرل کریز پرموجود

 قومی انڈر16 ٹورنامنٹ، ناردرن کے 251 رنز،سنٹرل کریز پرموجود

  



 لاہور(سپورٹس رپورٹر)شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں جاری قومی انڈا16ٹورنامنٹ میں تین روزہ میچ کا پہلا روز ناردرن کے نام رہا۔ ناردرن کے 251 رنز کے جواب میں محض 26 رنز پرسنٹرل پنجاب کے 4کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شمائل حسین 52 اور عامر حسن ناقابل شکست 48 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ناردرن نے پہلی اننگز میں مقررہ 80 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔جواب میں سنٹرل پنجاب نے دن کے اختتام پر 14اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 26 رنزبنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں تاحال 225رنز کے خسارے کا شکار ہے۔دوسری جانب اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری تین روزہ میچ میں سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کے 161رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر83 رنز بنالیے ہیں۔ سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا آغاز کیا تو بلال احمد اور محمد شہزاد کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم161 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ بلال احمد نے 4 اور محمد شہزاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عباس علی 56رنز بناکر ٹاپ اسکور ررہے۔جواب میں سدرن پنجاب نے دن کے اختتام پر 4وکٹوں کے نقصان پر 83 رنزبنالیے ہیں۔ محمد شہزاد 28 اور علی حیدر 10 رنزبناکر کریزپر موجود ہیں۔ سدرن پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں تاحال 78 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی