اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد

اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)او ٹی سی لاہور چیلنج کپ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سابق سٹارز کے ناموں سے منسلک ایوارڈز دئیے جائیں گے،کھیلوں سے وابستہ نامور صحافیوں ناموں سے بھی ایوارڈز دئیے جائیں گے۔اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور لاہور کرکٹ کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والے سابق سٹارکھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی انفرادی ایوارڈز ان کے ناموں سے منسلک کر دئیے جائیں۔چیئرمین ملک سجاد اکبر نے ایوارڈز سابق سٹارز کے نام کرنے کا اعلان کیا،ٹورنامنٹ کے بہترین اسپنر کو عبدالقادر  ٹرافی،،بہترین فاسٹ باولر کو محمدنثارٹرافی، بہترین وکٹ کیپر کو امتیاز احمد ٹرافی،بہترین بلے باز کو نذر محمد ٹرافی اور بہترین آل راؤنڈر کو مدثر نذر ٹرافی جبکہ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کو فضل محمود ٹرافی سے نوازا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ امپائرز اسکورز اورصحافیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی،ٹورنامنٹ کے بہترین اسکورر کو عبدالحمید پوپا ایوارڈاور بہترین امپائر کو علیم ڈار ایوارڈ دیاجائے گا۔جبکہ میڈیا میں بہترین کوریج پر سلطان ایف حسین،شاہد شیخ،زاہد مقصود،رضا حمید اورقیوم زاہد  ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ زسابق سٹارز اور اسکور امپائر اور نامورصحافیوں کے  نام کرنے کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان کرکٹرز کو کھیل میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینیوالے سابق نامور کھلاڑیوں سے آگاہی دینا ہے۔چیئرمین ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان ایک دوروز میں کردیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی