فٹبال پریمئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرا نہ سکی

فٹبال پریمئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرا نہ سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن: (ما؎یٹرنگ ڈیسک) فٹبال پریمئر لیگ میں سٹارز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرا نہ سکی، آخری منٹ کے گول نے تگڑی ٹیم کی جیت کا خواب چکنا چور کر دیا۔انگلش سرزمین پر فٹبال کا پسندیدہ کھیل، پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیموں کا آمنا سامنا، شیفیلڈ نے جوش و جذبہ دکھاتے ہوئے انیسویں منٹ پر گول کر کے برتری حاصل کی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی شیفیلڈ نے اسکور کو ڈبل کر دیا، موسے کا لیگ میں پہلا گول یادگار بن گیا۔ پھر 72 اور 77 ویں منٹ کے مانچسٹر یونائیٹڈ نے بال کو جال میں ڈال کر حساب برابر کیا، نوجوان رشفورڈ کے گول سے مینیو کا پلہ بھاری ہوا۔اعصاب شکن میچ کے آخری منٹ شیفلڈ نے گول کر کے سٹار سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو یقینی جیت سے محروم کر دیا، زبردست مقابلے سے دونوں ٹیموں نے پوائنٹ ٹیبل پر ترقی پائی۔