پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کواننگ اور 65 رنز سے شکست دیدی 

پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کواننگ اور 65 رنز سے شکست دیدی 

  



مونٹ مونگنائی(آئی این پی)نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور65 رنز سے شکست دے دی۔ دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی ساٹھ پوائنٹس حاصل کر لیے۔مونٹ مونگنائی میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں اننگ اور پینسٹھ رنز سے شکست دیدی اور دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفرکی برتری اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی ساٹھ پوائنٹس حاصل کر لیے۔ انگلش ٹیم نے پہلے اننگ میں تین سو ترپن رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف اپنی تاریخ کا بہترین اسکور نو وکٹوں کے نقصان پر چھ سوپندرہ رنز بنایا۔ وکٹ کیپر جے پی واٹلنگ نے دو سو پانچ اور اسپنر مائیکل سینٹنر نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ٹیسٹ کے پانچویں دن انگلینڈ نے نامکمل اننگ پچپن رنز تین کھلاڑی آٹ سے شروع کی۔ انگلش ٹیم نیل ویگنر اور سینٹر کی بولنگ کی تاب نہ لاسکی اورپوری ٹیم ایک سوستانوے رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ جوڈنیلی پینتیس بین اسٹوکس اٹھائیس، سام کرن انتیس اور جوفرا آرچر تیس رنز بنا سکے۔ ویگنر نے اننگ میں پانچ اور میچ میں آٹھ کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ڈبل سنچری میکر واٹلنگ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعہ انتیس نومبرسے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی