حکومتی اقدامات کی بدولت زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گیا: وزیرزراعت

حکومتی اقدامات کی بدولت زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گیا: وزیرزراعت

  



راولپنڈی (اے پی پی) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت پنجاب میں زرعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،مثبت پالیسیوں کی بناء پر ہر سال زرعی پیداوار میں قابل قدر اضافے کا ہدف ترجیح ہے۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے بتایاکہ حکومتی کوششوں سے2018-19 ء میں ساڑھے6 لاکھ ٹن آلو برآمد کیا گیاجو کہ گذشتہ برس  سے 1 لاکھ ٹن زیادہ رہا۔موجودہ حکومت نے کاشتکاروں کے تحفظ کیلئے گنے کا ریٹ190 روپے فی من مقرر کیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو فائدہ  ہو۔انہوں نے کہاکہ  وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت امسال گندم کے منظور شدہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج کی4 لاکھ32 ہزار500 بوریاں کاشتکاروں کو سبسڈی پر دی جارہی ہیں جبکہ کینولہ پر کاشتکاروں کو5 ہزار روپے فی ایکڑ،چنے پر2 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی مہیا کی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی نے بتایا کہ خریف کی فصلوں میں امسال دھان کی پیداوار4.27 ملین ٹن،مکئی 6 ملین ٹن رہی جو گذشتہ برس کی نسبت بالترتیب0.37 ملین ٹن اور0.6 ملین ٹن زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

خریف2018-19 ء میں کپاس کی فصل کیلئے1 لاکھ ایکڑ پر پہلی مرتبہ حکومت نے منظور شدہ اقسام کا بیج سبسڈی پر کاشتکاروں کو مہیا کیا۔امسال  نامساعد موسمی حالات کے باوجود کپاس کی6.9 ملین گانٹھ پیداوار کا حصول متوقع ہے۔

مزید : کامرس