فیس بک خواتین پر تشددکے خلاف کے خلاف سرگرم عمل
لاہور(پ ر) دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سب سے زیادہ خواتین کے خلاف تشدد پھیلا ہوا ہے۔ 25 نومبر اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کے خلاف تشدد کا عالمی دن منایا گیا۔فیس بک اپنے پلیٹ فارم کو مزید محفوظ بنانے اور خواتین کیلئے اسے مزید خوشگوار جگہ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ یہاں ہمارے لئے اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ خواتین تمام ٹولز اور دستیاب ذرائع سے باخبر ہوں جن سے انہیں محفوظ رہنے میں مدد ملے اور وہ اپنی پرائیویسی و سیکورٹی سیٹنگ کو سمجھ کر اور کنٹرول کرکے آن لائن ہراسمنٹ سے نمٹ سکیں۔ فیس بک کی طرف سے ہم نے خواتین کی حفاظت سے متعلق آگہی بڑھانے کے لئے کچھ انفوگرافکس تیار کئے ہیں جن میں آن لائن دنیا میں مشکل صورتحال سے بچنے کے طریقے بھی شامل ہیں۔