نئی 10سالہ صنعتی پالیسی کیلئے سٹیک ہولڈر زسے مشاورت کی جائے،راجہ عدیل

نئی 10سالہ صنعتی پالیسی کیلئے سٹیک ہولڈر زسے مشاورت کی جائے،راجہ عدیل

  



لاہور(یواین پی)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ نئی 10سالہ صنعتی پالیسی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور نئی صنعتی پالیسی کی تیاری میں صنعتی اداروں کے نمائندگان کی سفارشات کو شامل کیا جائے تاکہ نئی تجارتی پالیسی کامیابی سے ہمکنا ہو اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں اور صنعتی شعبہ ترقی و کامیابی کی راہوں پر گامزن ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ حکومت ملکی برآمدات میں انجینئر نگ شعبہ کی حوصلہ افزائی کرے کیونکہ ملکی برآمدات میں اس کا حصہ صرف0.2فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح50فیصد ہے بھارت کی برآمدات میں انجینئر مصنوعات کا حصہ 25فیصد ہے۔پاکستان اس گلوبل ویلیو چین پروڈکشن میں شامل ہونے کے اقدامات کرے کیونکہ عالمی برآمدات میں اس کا بڑا حصہ ہے۔حکومت اپنی پالیسیوں کا رخ کم ویلیو سے ویلیو ایڈڈمصنوعات جیسی مشینری اور آٹوپارٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں میں اضافہ ہوسکے۔

مزید : کامرس