پاکستان اور چین کا سی پیک مکمل کرنے کا عزم لائق تحسین‘شاہد رشید بٹ

  پاکستان اور چین کا سی پیک مکمل کرنے کا عزم لائق تحسین‘شاہد رشید بٹ

  



اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ امریکی کی جانب سے سی پیک کی مخالفت ایک نئی سرد جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے جس کا میدان پاکستان ہو گا۔اس منصوبے پر امریکی تنقید قابل مزمت جبکہ پاکستان اور چین کی جانب سے اس منصوبے کو مکمل کرنے کا عزم لائق تحسین ہے۔اگر ملکی تاریخ کے اس سب سے بڑے منصوبے سے پاکستان کو نقصان ہو گا تو امریکہ کو اسکی اتنی فکر کیوں ہے۔پاکستان اور چین جیسے گہرے دوستوں کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنا ناممکن ہے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سی پیک سے صرف چین کو نہیں بلکہ پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا اور اسکا انفراسٹرکچر بہتر ہو جائے گا جبکہ صنعتیں لگنے سے لاکھوں افراد کو ملازمتیں ملیں گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ چین کی اقتصادی ناکہ بندی اور پاکستان میں اپنا اثر رشوخ بڑھانے کے لئے سی پیک کو نشانہ نہ بنائے اور نہ ہی پاکستان کوچین کے خلاف میدان جنگ سمجھے۔ امریکہ کے لئے بہتر ہو گا کہ اپنے مشورے اپنے پاس ہی رکھے اور اس منصوبے کو قبول کر لے کیونکہ پاکستان اور چین اسکی افادیت سے آگاہ ہیں اور ان کے لئے اس سے پیچھے ہٹنے کا آپشن موجود نہیں ہے۔ چین نے پاکستان سمیت کسی ملک کا اس طرح استحصال نہیں کیا جس طرح مغربی ممالک کرتے ہیں اور یہ دوست ملک پاکستان کو کبھی ایسے وقت میں قرضوں کی واپسی کے لئے مجبور نہیں کرے گا جبکہ ادائیگی میں مشکلات حائل ہوں۔انھوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کوقرضوں اور ایف اے ٹی ایف کے نام پر بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کریں۔چین اور امریکہ دونوں سپر پاورز ہیں اور دونوں پاکستان کے لئے اہم ہیں مگر ہاتھیوں کی لڑائی میں پڑے بغیر دونوں سے تعلقات بہتر رکھنا ملکی مفاد میں ہے۔

/s#

مزید : کامرس