کسان بورڈ کا ایف پی اے ٹیکس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    کسان بورڈ کا ایف پی اے ٹیکس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)کسان بو رڈ پا کستا ن کے صدر کی جانب سے نیپرا کے FPAاورQTA کے نفاذ کو کو رٹ میں چیلنج کر نے کا اعلا ن کر دیا ہے۔اس حوالے سے ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے جنرل سیکرٹری کسان بو رڈ شوکت علی چدھڑ نے کہا کہ ہم بہت جلد عدالت کا دروا زہ کھٹکھٹائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ بنیا دی طو ر ایف پی اے انڈسٹریل ٹیکس ہے یہ کس طرح سے عام صا رفین پر لا گو ہو تا ہے انہو ں نے کہا کہ عام صا رف تو پہلے ہی فی یو نٹ کی قیمت میں اس ٹیکس کو ادا کر تا آرہا ہے اور اب اوپر سے ایک اور ٹیکس کو اسی مد میں دوبا رہ عا ئد کر نا سمجھ سے با لاتر ہے۔QTA کے حوالے با ت کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ اس کے تحت بجلی مختلف کمپنیو ں سے خر یدی جا تی ہے اس سے عام صا رفین کا بلا وا سطہ کو ئی تعلق نہیں ہے اگر اس پر بھی صا رفین نے ٹیکس دینا ہے تو پھر سبسڈی کا ڈھو نگ کیا ں رچا یا ہوا ہے پھر سبسڈی کو بھی ختم کر دینا چا ہیے اور فی یو نٹ ایک قیمت مقرر کر کے صا رفین سے ہی وصول کر لی جا ئے۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت ابھی تک عوام کو خوا بو ں کی دنیا میں رکھے ہو ئے ہے اور ایسے پرا جیکٹ کے با رے میں عوام کو خواب دکھا تے ہیں جن کا سرے سے اطلا ق ممکن ہی نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ونڈ انر جی پرا جیکٹ کسی طو ر ممکن نہیں ہے اس کا قدرتی طو ر پر عملدرآمد صرف کا سٹ لا ئن پر ہی ہو سکتا ہے انہو ں نے کہا کہ حکو مت وہ کام کر ے جو کہ ہو سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر اس کے متبا دل نہروں پر ہا ئیڈرو پلا نٹ لگا کر بجلی بیدا کی جائے تو یہ ایک اچھا پرا جیکٹ ثا بت ہو سکتا ہے۔

۔۔۔

مزید :

کامرس -