ایف پی سی سی آئی الیکشناس بار بھی کلین سوئپ کریں گے،افتخار علی ملک

ایف پی سی سی آئی الیکشناس بار بھی کلین سوئپ کریں گے،افتخار علی ملک

  



کراچی (این این آئی)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کی طرح اس بار بھی الیکشن میں کلین سوئیپ کریں گے۔ سندھ،پنجاب اور خبیر پختوان خواہ میں نوے فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر اپنے امیدوار ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ کو ایف پی سی سی آئی کا صدر بنائیں گے۔ افتخار علی ملک نے ایک الیکشن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی کو ملک کے پچہتر چیمبروں میں سے ستر کا اعتماد حاصل ہے جبکہ مخالفین کو امیدوار ہی نہیں مل رہے تو ووٹ کیا ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے دعووں میں کوئی سچائی ہوتی تو ملک بھر کی کاروباری برادری پانچ سال سے مسلسل یو بی جی کو ووٹ دے کر ان پر اعتماد نہ کر رہی ہوتی۔ بزنس مین پینل مسترد شدہ افراد کا ٹولہ ہے جو صرف الیکشن کے دنوں میں باہر آ جاتا ہے اور ملک بھر کی کاروباری برادری انھیں اور انکے رہنماؤں کے کارناموں سے بخوبی واقف ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ یو بی جی نے گزشتہ پانچ سال کے دوران کاروباری برادری کی خدمت کی ہے اور انکے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کا سب کو ادراک ہے۔ یو بی جی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے صدور جن میں میاں ادریس، رؤف عالم، زبیر طفیل، غضنفر بلور اور دارو خان اچکزئی شامل ہیں نے ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور بہتر کارکردگی دکھانے والے تاجروں اور صنعتکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید : کامرس