فوڈ اتھارٹی کو کولڈ سٹوروں پر چھاپے، 79ہزار گندے انڈے تلف کر دیئے دگئے 

فوڈ اتھارٹی کو کولڈ سٹوروں پر چھاپے، 79ہزار گندے انڈے تلف کر دیئے دگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) گندے انڈے پھر سے پکڑے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر گندے انڈے رکھنے والے کولڈ سٹورزکے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ساہیوال اور چیچہ وطنی میں 8کولڈ سٹورز کی چیکنگ کی گئی جس میں 79ہزار200 گندے انڈے برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔ ڈی جی فو ڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ چیچہ وطنی میں گندے انڈے سٹور کرنے پر فیضان کولڈ سٹوریج اور راوی کولڈ سٹوریج کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ قانون کے مطابق زائد المیعاد اور ہیچری کے گندے انڈے سٹور کرنے پر سخت پابندی عائد ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیکریوں،اور ایگ پاؤڈر تیار کرنے والی فیکٹریوں کے لیے زائدالمعیاد اور گندے انڈے سٹور کیے جاتے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کاکہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں 50 لاکھ سے زائد گندے انڈے تلف کیے جا چکے ہیں۔ چیئرمین فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی جگہ ٹوٹے،گندے یا ہیچری کے انڈے بکتے دیکھیں تو فورا ہمیں اطلاع دیں۔فوڈ اتھارٹی روز اول سے پنجاب میں خوراک کے معیار کو بین الاقوامی سٹینڈر زکے مطابق لانے کے لیے محنت کر رہی ہے۔