ٹیک لیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں ”ولی“ کے نام سے نئی ایپ متعارف کروادی
لاہور(سٹی رپورٹر)ٹیک لیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں ”ولی“ کے نام سے نئی ایپ متعارف کروادی۔تفصیلات کے مطابق انفلو اینسرز آف پاکستان لاہور فورم کے پلیٹ فارم سے لانچ کی گئی اس ایپ کا مقصدبزنس کمیونٹی کی مدد کرنا ہے۔”ولی ایپ“ کے ذریعے پاکستان بھرمیں ایک لاکھ سے زائد ڈیجیٹلی متحرک بزنسز اور پانچ لاکھ سے زائد ڈیجیٹل انفلواینسرزکی بزنس کو ترتیب دینے،فروخت اور آمدن بڑھانے سمیت دیگر برانڈز کے ساتھ اشتراک میں مدد ملے گی۔ ٹیک لیٹس کو سمیڈا کی جانب سے گرانٹ فراہم کی گئی جس سے ٹیک لیٹس نے یہ جدید سافٹ ویئر بنایا۔ یہ جدید سافٹ ویئرپاکستان بھر میں کم خرچ،بہتر پیداوار کے حوالے سے کارآمد ثابت ہوگا۔چیف ایگزیکٹو افسر ٹیک لیٹس احسن طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ”ولی ایپ“ویمن ایمپاور منٹ اور معاشی اشتمال کے حوالے سے فلیگ شپ ثابت ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لوٹس کی چیف ایگزیکٹو سلینا راشد نے کہا کہ پاکستان میں مارکیٹنگ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔لاہور،اسلام آباد میں لانچنگ کے بعد آئندہ سال جنوری میں کراچی میں ولی ایپ لانچ کی جائیگی۔ہر شہری ولی ایپ کا حصہ بن کر کمائی کرسکتا ہے۔