حکومتی وزراء الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

      حکومتی وزراء الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران صاحب چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں ڈرتے ہیں؟حکومتی وزراء الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔عثمان بزدار کی کارکردگی پر حکومتی کور کمیٹی کے تحفظات سے عوام کے پیٹ نہیں بھریں گے۔عمران خان نوازشریف کی بیماری پر سیاست کررہے ہیں۔حکومتی کور کمیٹی نے کہا شہبازشریف کی کارکردگی کا اعتراف کیا کہ جیسے شہباز شریف ڈلیور کررہے تھے ایسے عثمان بزدار ڈلیور نہیں کر پا رہے۔فارن فنڈنگ کیس پانچ سال تحریک انصاف اس کیس میں تاخیر حربے استعمال کیے،ان کی 60درخواستیں عدالتیں مسترد کرچکی ہیں۔

عمران صاحب اگر سسٹم چلانے کی اہلیت نہیں ہے تو اقتدار کی کرسی سے کیوں چمٹے ہوئے ہیں گھر جاؤ اور عوام کی جان چھوڑو۔سی پیک پر امریکی مخالفت نے ثابت کردیا کہ نوازشریف کو کیوں نکالا گیا ہے۔چینی سفیر نے واضع الفاظ میں کہا سی پیک میں ایک پیسے کی کرپشن سامنے نہیں آئی۔یہ نوازشریف کی پاکدامنی کا ثبوت ہے۔عوام مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور مشیر تجارت کہتے ہیں مہنگائی کم ہونے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔نوکریاں دینے کیلئے حکومت کے پاس پیسے نہیں۔یہ اس حکومت کے وزرا ء کی کارکردگی ہے۔حکومتی لوگ مہنگائی پر عجیب و غریب تبصرے کررہے ہیں۔کے پی اسمبلی کے سپیکر نے کہا مہنگائی ہے تو عوام دو وقت روٹی کھانے کی بجائے ایک وقت روٹی کھاکر گزارا کرلیں۔وزیر اطلاعات کے پی کے یوسف زئی نے کل کہا عوام ٹماٹر کی جگہ دہی کا استعمال کرے۔یہ ہے اس حکومت کی سنجیدگی کا عالم ہے۔

ف

مزید : میٹروپولیٹن 1