ایل ڈی اے اور نجی پینٹ کمپنی کے مابین انڈر پاسز کی خوبصورتی کیلئے معاہد ہ

  ایل ڈی اے اور نجی پینٹ کمپنی کے مابین انڈر پاسز کی خوبصورتی کیلئے معاہد ہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نجی پینٹ کمپنی کے درمیان کینال روڈ پر واقع دو انڈر پاسز کی خوبصورتی اور پانچ سال تک ان کی بلامعاوضہ دیکھ بھال کے لئے مفاہمت کی یادداشت (MOU)پر دستخط کر دیئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم اورنجی پینٹ کمپنی کے گروپ منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر یاؤ(Yaw)نے کوالالمپور ملائیشیاء میں ایم او یو پر دستخط کئے۔ ا س موقع پر کمپنی کے پاکستان میں سربراہ سید صمد ظہیر‘ڈائریکٹر مارکیٹنگ مریم نعیم اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

ایم او یو کے تحت نجی پینٹ کمپنی کینال روڈ پر واقع چاکراعظم رنداور رحمت علی انڈر پاسز کی پانچ سال تک دیکھ بھال‘مرمت اور خوبصورتی کا کام کرے گی۔ انڈر پاسز کی مرمت اور بحالی کے عوض نجی کمپنیوں کو کوئی رقم ادانہیں کی جائے گی۔