پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ایڈمن افسر سلطان علی کی گریڈ18میں ترقی

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ایڈمن افسر سلطان علی کی گریڈ18میں ترقی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ایڈمن آفیسر سلطان علی کی گریڈ18میں ترقی کا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ان احکامات پر یکم فروری2019سے عملدرآمد ہو گا۔

ادارے کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سلطان علی کو گریڈ 18میں ترقی پر مبارکباد د یتے ہوئے اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سلطان علی نے1982 میں سکیل نمبر1سے اپنی سروس کا آغاز کیا تھا اور وہ 8جون2000سے گریڈ 17میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ دوران ملازمت سلطان علی اعلی تعلیم حاصل کی اور پنجاب حکومت نے سلطان علی کو ٹائم سکیل پروموشن کے تحت گریڈ18میں ترقی دے دی۔وہ اپنی38 سالہ ملازمت مکمل کرنے کے بعد4مئی2020کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔سلطان علی کے ساتھیوں نے بھی اُن کی اس ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملازم کے لئے پروموشن سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہوتی،ہم اُن کے لئے مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1