امام اعظم ابو حنیفہ ؓ کی شخصیت،علمی خدمات پر مشتمل کتاب شائع

  امام اعظم ابو حنیفہ ؓ کی شخصیت،علمی خدمات پر مشتمل کتاب شائع

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امام اعظم ابو حنیفہ ؓ کی شخصیت،علمی خدمات، ان کے علوم الحدیث و فقہ پر علمی تحقیقی کام اور معاصرآئمہ مجتہدین،متقدمین و متأخرین کی رائے پر مشتمل 5کتب شائع ہو گئی ہیں۔

پہلی کتاب ”امام اعظم کی عدیم المثال امامت و ثقاہت(آئمہ و محدثین کی نظر میں)“، دوسری کتاب ”امام اعظم ؓ کے شیوخ میں اکابر، محدث تابعین“،تیسری کتاب ”امام اعظم ؓ کا علم الحدیث میں عظیم تبحر“،چوتھی کتاب ”امام اعظم کے تلامذہ میں جلیل القدر آئمہ حدیث“پانچویں کتاب ”مرویات امام اعظمؓ“ شامل ہے۔تحریک منہاج القرآن دارالافتاء کے سربراہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے کہا ہے کہ امام اعظم ابو حنیفہ ؓعالم اسلام کے ایک ممتاز اور جلیل القدر فقیہ اور مجتہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی شخصیت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس سے قبل تین جلدوں پر مشتمل ایک ضخیم کتاب تحریر کی اور اب مزید پانچ نئی کتب تالیف کی ہیں جو علوم الحدیث اور علوم الفقہ کے طلبہ کے لیے بیش قدر علمی ذخیرہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1