کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ملی اور قومی فریضہ ہے،زرافشاں 

    کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ملی اور قومی فریضہ ہے،زرافشاں 

  



لاہور(لیڈی  رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع لاہور کے زیراہتمام دوروزہ  شمالی ووسطی پنجاب کی اقامتی تربیت گاہ کا انعقاد کیاگیا جس سے صدر ضلع لاہور زرافشاں فرحین نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اسلامی انقلاب کے لئے سب کو بنیان مرصوص بن کر کھڑے ہونا ہوگا اور کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ملی اور قومی فریضہ ہے انہوں نے ملکی حالات پرکہا کہ  لا الہ اللہ کے نام پر وجود میں آنے والا وطن عزیز پاکستان مسلسل تجربات کی زد میں  ہے.لاکھوں دعووں کی بنیاد پر وجود میں آنے والی حکومت نے عوام کومایوسی کے گڑھے میں دھکیل دیا ہے  حکومت کے پاس اختیارنام کی کوئی چیز نہیں۔

 .رول آف لاء نہ  ہونے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت تباہ ہوچکی ہے.قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا ہے۔ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں جس کی وجہ سے ادارے تباہی کے دھانے پر ہیں.اداروں کے درمیان چپقلش کی ایک نئی صورتحال پید اہوچکی ہے جو نیک شگون نہیں.حکومت احتساب سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔حقیقی احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران خود ہیں۔ عوام پر مسلسل مہنگاء کے بم گرائے جا رہے ہیں.مہنگائی پر فوری قابو نہ پایا گیا تو عوام زیادہ دیر حکمرانوں کو برداشت نہیں کریں گے۔بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی فاقہ کشی پر مجبور ہے.حکومت میاں نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے کی ذمہ داری بھی عدالتوں پر ڈالنا چاہتی ہے۔اب انہیں دعووؤں کی بجائے کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔ پندرہ ماہ کے دوران حکومت کسی شعبہ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں لاسکی. خزانہ بھرنے کے لیے لوگوں کے منہ کا نوالہ چھیننا کہاں کا انصاف ہے۔مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکاہے حکومت غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ امیر اور غریب کے لیے عدالتیں، ہسپتال اور تعلیمی ادارے جدا جدا ہیں  

مزید : میٹروپولیٹن 1