اے ڈی سی جیکا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

      اے ڈی سی جیکا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیااورمنڈی میں سیب اور کیلے کی کوالٹی کو چیک کیا۔انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس کو بھی چیک کیااورمنڈی میں شکایات رجسٹر کو چیک کیا اورتعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔

اورمنڈی میں کسان پلیٹ فارم کو چیک کیا۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا گیا۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ منڈی میں کسان پلیٹ فارم کے قیام سے لوگوں کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1