انسداد ڈینگی مہم، اے سی کینٹ نے شہریوں سے ورکروں کی کارکردگی بارے دریافت کیا
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال نے کی ہدایت پر اے سی کینٹ عفت خان نے پی اے ایف کالونی میں ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔اے سی کینٹ نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔انہوں نے ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔انہوں نے پی اے ایف کالونی کے رہائشیوں سے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔ڈینگی لاروا کو چیک کیا، کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا۔اے سی کینٹ عفت خان نے پی اے ایف کالونی کے مکینوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔انہوں نے رہائشیوں کو ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا۔
علاوہ ازیں اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 26 کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا۔ڈینگی لاروا کی چیکنگ کے دوران دوران چیکنگ ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔01 گھر کے واٹر ٹینک میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرڈینگی سپرے کروا دیا گیا ہے۔اے سی سٹی تبریز مری نے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا۔