یو ایچ ایسکافورتھ ایئرای این ٹی کا پرچہ دوبارہ نہ لینے کا فیصلہ

یو ایچ ایسکافورتھ ایئرای این ٹی کا پرچہ دوبارہ نہ لینے کا فیصلہ

  



لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز فورتھ ایئر ایم بی بی ایس ای این ٹی کا پرچہ دوبارہ نہیں لے گی۔ اس حوالے سے پیر کے روز ترجمان یو ایچ ایس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پرچہ دوبارہ نہ لینے کا فیصلہ بورڈ آف سٹیڈیز کی سفارش پر کیا گیاہے۔ بورڈ آف سٹیڈیز یو ایچ ایس کے الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپلز پر مشتمل ہے۔بورڈ آف سٹیڈیزکے اجلاس میں ای این ٹی کے سبجیکٹ سپیشلسٹس کو خصوصی طور پر بلایا گیاتھا۔قبل ازیں پرائیویٹ میڈیکل کالج کے کلاس ٹیسٹ کے پیپر سے مماثلت پر 15نومبر کو ہونے والا پیپر کینسل کردیا گیا تھا۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ای این ٹی کا دوبارہ امتحان 27نومبر کو ہونا تھا۔

جو اب نہیں ہوگا۔بورڈ آف سٹیڈیز کے ارکان کی اکثریت نے پرچہ دوبارہ لینے کے فیصلے کی مخالفت کی کیونکہ بورڈ آف سٹیڈیز کے ارکان کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ پیپر لیک نہیں ہوا۔ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے بورڈ کی سفارش پر پیپر کینسل کرنے کا فیصلہ واپس لیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1