ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ اسلام دشمن عمل ہے، اشرف بھٹی

      ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ اسلام دشمن عمل ہے، اشرف بھٹی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ ایک اسلام دشمن عمل ہے مغربی ممالک میں مسلمانوں کو انتہا پسندانہ رویوں کا سامنا ہے مغربی ممالک اسلامو فوبیا کی لہر کو روکنے کے لئے اقدامات کریں مسلمانوں کو انتہا پسند قرار دینے والوں کی آنکھیں سانحہ ناروے سے کھل جانی چاہئیں مغرب میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں ناروے میں قرآن مجید جلانے کے سانحہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ناروے کی حکومت قرآن کی بے حرمتی کا ارتکاب کرنے والے انتہا پسند کو سخت ترین سزا دے۔ ثابت ہو گیا ہے کہ انتہا پسند ہر مذہب میں موجود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت ناروے کے دردناک واقعہ پر زوردار آواز اٹھائے۔

ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے قرآن جلانے کے واقعہ پر اسلامیان پاکستان کے جذبات سے آگاہ کیا جائے اور قرآن جلانے والے شخص کو دینا کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیا جائے اسلام محبت و اخوت کا دین ہے اسلام دہشت گردی نہیں رواداری کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناروے میں شرپسندی کا واقعہ امن دشمنی اور شدت پسندی کی بدترین مثال ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1