گورنر ہاؤس میں داخلے پر ٹکٹ لگانے کی تجویز کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

گورنر ہاؤس میں داخلے پر ٹکٹ لگانے کی تجویز کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد ...

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل نے گورنر ہاؤس پنجاب میں شہریوں کے داخلے پر ٹکٹ لگانے کی تجویز کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت کی جانب سے گورنر ہاؤس میں داخلے پرعام شہریوں پر ٹکٹ لگانے کی تجویزکو مسترد کرتا ہے۔گورنر ہاؤس میں عام عوام کی عدم دلچسپی بڑھنے لگی۔ حکومت پنجاب گورنر ہاوس میں عام شہریوں کے داخلے پرٹکٹ لگانا چاہتی ہے۔ مگر شہریوں نے ٹکٹ کے بغیر بھی گورنر ہاؤس آنا چھوڑ دیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے گورنر ہاوس میں سہولیات کی عدم فراہمی پر ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جبکہ شہریوں کیلئے مرکزی عمارت تاحال نہیں کھولی گئی۔ گورنر ہاوس میں سیر و تفریح کیلئے آنے والوں کیلئے پینے کا پانی، بینچ، کینٹین اور واش روم کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1