ملکی ترقی کا پہیہ جام،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،جواد احمد

ملکی ترقی کا پہیہ جام،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،جواد احمد

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواداحمد کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کا پہیہ جام،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،نظام بدلنے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے عمران خان آج اسی آمریتی نظام کے داعی نظر آتے ہیں وہ نظام جو صرف پراپرٹی ڈیلرز،ملاوٹی مافیاز اور کرپشن کرنے والوں کو معاونت فراہم کرکے ملک کو شدید معاشی بحران کی جانب دھکیل رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ قوم ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرئے گی مگر تحریک انصاف کی حکومت ان مافیاز کو کلین چٹ دینے میں سرگرم نظر آرہی ہے۔زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کے نرخوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ کرنا کسانوں پر ایسا ظلم ہے جس کی نظیر نہیں ملتی جبکہ مسئلہ کشمیر پر 112دن گزرنے پر بھی حکومتی ردعمل نہ آنا افسوس کا مقام ہے۔

اور اس معاملہ پر عالمی خاموشی ہماری ناکام خارجہ پالیسی کا پتی دیتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1