ایرانی ٹما ٹر آنے کے با وجو د قیمتوں میں کمی نہ آسکی،240روپے میں فروخت

ایرانی ٹما ٹر آنے کے با وجو د قیمتوں میں کمی نہ آسکی،240روپے میں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)ایرانی ٹما ٹر آنے کے با وجو د قیمتوں میں کمی نہ آئی، سرکاری لسٹ میں ٹماٹر 190 روپے کلو مقرر کر نے کے با وجود مارکیٹ میں 240 روپے فی کلو بیچا جانے لگا۔ جبکہ آلو اور پیاز کے بھی مہنگے دام بدستور برقرار ہیں۔پیاز 73 کے بجائے 100 کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ آلو 53 کے بجائے 80 روپے فی کلو سیل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دیگر اشیا ئے صرف دالیں، گھی اور تیل کی قیمتیں بھی ایک ما ہ کے دورا ن دو سے تین مر تبہ بڑھا ئی جا چکی ہے اور مہنگا ئی سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو سستی اشیا ء صرف مہیا کر نے اور سبسٹدی دینے کے حوالے سے بنا ئے گئے یو ٹییلٹی سٹورز بھی آ خر ی سا نسیں بھر رہے ہیں۔لاہور بھر کے یو ٹیلٹی سٹورز پر نی تو گھی ہے نہ چینی اور دیگر سبسیڈائیز اشیا ء مو جو د ہیں اب اگر یو ٹیٹلی سٹورز کو سفید ہا تھی کہا جا ئے تو غلط نہ ہو گا۔

 تفضیلا ت کے مطا بق صو با ئی دا رحکو مت میں مہنگا ئی نے تما م ریکا رڈ توڑ ڈا لے ہیں سبزیو ں سمیت دیگر اشیا ء صرف اتنی مہنگی ہو گئی ہیں کہ عا م خریدا ر کے لئے تو اب ایک وقت کا بھی کھا نا مشکل ہو گیا ہے سبزیو ں کے حوالے ٹما ٹر کی دوڑ قمیتا سب سے آگے ہے ایرانی ٹما ٹر آنے کے با وجو د قیمتوں میں کمی نہ آئی، سرکاری لسٹ میں ٹماٹر 190 روپے کلو مقرر کر نے کے با وجود مارکیٹ میں 240 روپے فی کلو بیچا جانے لگا۔اسی طرح آلو اور پیاز کے بھی مہنگے دام بدستور برقرار ہیں۔پیاز 73 کے بجائے 100 کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ آلو 53 کے بجائے 80 روپے فی کلو سیل کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو سستی اشیا ء صرف مہیا کر نے اور سبسٹدی دینے کے حوالے سے بنا ئے گئے یو ٹییلٹی سٹورز بھی آ خر ی سا نسیں بھر رہے ہیں۔لاہور بھر کے یو ٹیلٹی سٹورز پر نہ تو گھی ہے نہ چینی اور دیگر سبسیڈائیز اشیا ء مو جو د ہیں اب اگر یو ٹیٹلی سٹورز کو سفید ہا تھی کہا جا ئے تو غلط نہ ہو گا مہنگائی سے ستائے عوام کشمکش میں مبتلا ہے۔گھریلو خواتین رخسا نہ، ثوبیہ بی بی، خا لدہ یو نس، شا زیہ بی بی کا کہنا ہے وہ کیا کھائیں اور کیا پکائیں ایک ایک ماہ میں تین تین مر تبہ تو چیزوں کی قیمتوں میں اضا فہ ہو رہا ہے حکو مت نے آج تک عوام سے جو بھی وعدہ کیا ہے اس کو پوارا نہیں کیا ہے انہو ں نے وزیر اعظم عمرا ن خا ن سے اپیل کی ہے کہ خدا را مہنگا ئی کو کنٹرول کریں تا کہ غریب عوام ایک وقت کا کھا نا تو کھا سکیں۔۔۔