ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے چوبرجی چوک پر صفائی آگاہی مہم

    ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے چوبرجی چوک پر صفائی آگاہی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے چوبرجی چوک پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ صفائی آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصدشہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرناتھا۔ اس سلسلہ میں چوبرجی چوک میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کیمپ بھی لگایا گیا۔محکمہ کے سوشل موبلائزرز کی جانب سے شہریوں کو کوڑا کوڑے دان میں ڈالنے کی تلقین کی گئی۔

اور راہگیروں اور دکاندارون کو صفائی کے بارے آگاہی دی گئی مزید لوگوں میں پمفلیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ شہر کو اپنے گھر کی طرح صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔8 ہزار سے زائد ورکرز شہر کو صاف رکھنے میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ لاہور شہر کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کچرا ادھر ادھر پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈالیں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کا ساتھ دیں۔مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ محکمہ شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ صفائی آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ لاہور شہر میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے پر خصوصی توجہ دی جاسکے۔مزید محکمے کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن 1139اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور بھی متعارف کرا دی گئی ہے جسکو استعمال کرتے ہوئے صٖفائی سے متعلق اپنی شکایات کا بر وقت اندراج کرا سکتے ہیں۔