جیلانی پارک میں "گل داؤدی  نمائش" کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

جیلانی پارک میں "گل داؤدی  نمائش" کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) جیلانی پارک میں 29 نومبر کو شروع ہونے والی سالانہ "گل داؤدی  نمائش" کی تیاریوں کے حوالے سے پی ایچ اے ہیڈکوارٹر میں افسران کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے لاہور اویس اطہر،  ڈائریکٹر ایم اینڈ او ظریف اقبال ستی، پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک جاوید حامد، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر مدثر اعجاز، پبلک ریلیشنز آفیسر پی ایچ اے لاہور نادیہ طفیل اور ہارٹیکلچر کے تمام ڈائریکٹر ز نے شرکت کی۔ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کا کہنا تھا کہ 29 نومبر کو شروع ہونے والی گل داؤدی نمائش میں شہریوں کیلئے سیر و تفریحی کی بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا کہ گل داؤدی نمائش میں ہارٹیکلچرل کے نوجوان طلبہ و طالبات اور شہر کے تعلیمی اور صنعتی اداروں کی طرف سے خزاں کے پھولوں کے خوبصورت سٹالز لگائے جائیں گے۔ نمائش میں بہترین کارکردگی دیکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ گل داؤدی کی نمائش میں دوسو سے زائد مختلف اقسام کے رنگا رنگ پھولوں سے شہری لطف اندوز ہوں گے۔نمائش 29 نومبر تا  7 دسمبر تک جیلانی پارک میں جاری رہی گی۔ گل داؤدی کی نمائش میں پھولوں کے دلفریب مناظر شہریوں کیلئے باعث راحت ہوں گے۔پی ایچ اے شہریوں کی تفریح طبع کیلئے سالوں سے  گل داؤدی نمائش منعقد کرنے کی روایات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1