ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں، دانش افضال

ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں، دانش افضال

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں متحرک ہے۔ایس اے او شاہد محبوب اور اے سی سٹی تبریز مری نے دورے کیے۔ایس اے او شاہد محبوب نے میٹرو کیش اینڈ کیری ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔اے سی سٹی نے میٹرو راوی روڈ کا دورہ کیا۔افسران نے سٹورز میں پرائس لسٹ کو چیک کیااورسبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو چیک کیا۔

انہوں نے اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیااورسٹورز انتظامیہ کو اشیاء ضروریہ کی کوالٹی اور فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اشیاء ضروریہ کی خریدو فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کریں اورپرائس لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1