ایور کیئر ہسپتال کی جانب سے مفت ذیابیطس کیمپ کا انعقاد

ایور کیئر ہسپتال کی جانب سے مفت ذیابیطس کیمپ کا انعقاد

  



لاہور(سٹی رپورٹر)ایور کیئر ہسپتال لاہور(ای ایچ ایل)مفت ٹیسٹ کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں ذیابیطس سے متعلق آگاہی کو فروغ دے رہا ہے۔دنیا بھر میں ہر11بالغ افراد میں سے ایک ذیابیطس کے ساتھ زندگی گذاررہا ہے جبکہ ان میں سے نصف افراد میں ذیابیطس کی تشخیص بھی نہیں کی جاسکی ہے۔ ایور کیئر ہسپتال میں مقامی افراد کیلئے مفت چیک اپ کی سہولت فراہم کرکے اس مقصد کیلئے آگاہی کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے۔ایور کیئرہسپتال لاہور میں full-suiteطبی سہولیات فراہم کرنے والے ہسپتالوں میں سے ایک ہے جو کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ آلات سے لیس اور مقامی و بین الاقوامی تجربے کی حامل تجربہ کار کلینکل ٹیم کی سربراہی میں کام کررہا ہے۔ایور کیئر ہسپتال لاہور کے سی ایم او ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف کنسلٹنٹ فزیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک مخلص ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی حیثیت سے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ شہریوں کو ہر ممکن بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔

،اور اس میں ذیابیطس سے متعلق آگاہی میں اضافہ بھی شامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1