پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،میلوڈی کوئین شاہدہ منی
لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا گائیکی میں کوئی مقابلہ نہیں ہے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف مواقع کم فراہم کئے جاتے ہیں اگرہم نئے گلوکاروں کومواقع فراہم کریں تومستقبل میں کئی بڑے فنکار ہمیں مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں فلم کے لئے جوکام کیا جا رہا ہے وہ پاکستان میں شایدکئی برس تک نہ ہو سکے ان کے پاس فلم کے حوالے سے آئیڈیاز ہیں اور انوسٹر ہیں مگرہمارے ہاں اس کا فقدان ہے۔شاہدہ منی کا کہنا تھاکہ پاکستان کاڈرامہ بحال ہونے سے گلوکاروں کوبھی کام کرنے کے مواقع ملے ہیں ہمارے ڈرامے کے حوالے سے دنیا بھر میں گفتگوہوتی ہے جب مجھ سے ہندوستانی لوگوں نے ہمارے ڈراموں کے بارے پوچھاتومجھے خوشی ہوئی۔