پنجابی فلم”باؤ جی“ کو نمائش کی اجازت مل گئی

پنجابی فلم”باؤ جی“ کو نمائش کی اجازت مل گئی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار زاہد علی کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی پنجابی فلم”باؤ جی“ کو نمائش کی اجازت مل گئی ہے جسے دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔زاہد علی نہایت باصلاحیت فنکار ہیں جو فلم کے ساتھ ساتھ ٹی وی اور تھیٹر پر بھی کام کرچکے ہیں۔اب انہوں نے خود فلم بنائی ہے جسے ا?ئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا۔فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر امجد ملک ہیں جبکہ اس کا ٹائٹل رول زاہد علی نے کیا ہے جس کے ساتھ کاسٹ میں ارم چوہدری،امجد رانا، مناہل نور،شازب مرزا،حنا شیخ اور شوکت رنگیلا شامل ہیں۔فلم کی موسیقی طارق بوبی نے تیار کی ہے جس میں لکی علی چاند، شبنم،عباس حیدر اور صنم ماروی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس سلسلے میں زاہد علی نے بتایا کہ پنجاب میں ایک ایسی بھی فصل ہوتی ہے جو پانی کی بجائے خون سے پروان چڑھتی اور اس فصل کا نام ہے ’دشمنی‘۔ ہزاروں لوگ دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں لیکن یہ ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں ہوتی۔فلم کی کہانی زمنیدار خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ہی نوجوان ’باؤ جی‘ کے گرد گھومتی ہے جو دشمنی کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کے ذریعے مثبت پیغام دیا ہے کہ دشمنی سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ یہ بہت ہی نقصان دہ ہوتی ہے۔زاہد علی کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی کامیابی بارے پر امید ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کی یہ کاوش شائقین کو ضرور پسند ا?ئے گی۔

مزید : کلچر