سیمی خان کی عرصہ دراز بعد تھیٹر پر واپسی

سیمی خان کی عرصہ دراز بعد تھیٹر پر واپسی

  



لاہور (فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ سیمی خان کی عرصہ دراز بعدتھیٹرپر واپسی،شالیمار تھیٹر میں جلوہ گر ہوں گی۔ سیمی خان نے کچھ عرصہ قبل چند گھریلومصروفیات کی بناء پر سٹیج سے کنارہ کشی اختیار کرلیا تھی مگر اب انہوں نے دوبارہ تھیٹر واپسی کا عندیہ دے دیاہے۔سیمی خان نے کہاکہ میں نے سٹیج پر دوبارہ واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں انہیں آئندہ جمعے کے سٹیج ڈرامے میں شالیمار تھیٹر کے لئے کاسٹ کرلیا گیاہے جس کے لیئے انہوں نے تیاری شروع کردی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سیمی خان نے بتایاکہ میں اتناعرصہ تھیٹر سے دور نہیں رہی کہ پرستار مجھے بھول جائیں میں ان کو یاد ہوں او اپنی نئی پرفارمنسز سے ان کے ذہنوں اور دلوں پر بھی نقش ہوجاؤں گی۔سیمی خان نے مذید بتایاکہ شالیمار تھیٹر میں ان کا ڈرامہ اگلے جمعے سے شروع ہوگا۔

اور اس میں ان کی پرفارمنس ا ن کے پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گی۔

14

مزید : کلچر